ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بھاجپا اتحادی پارٹی کے بغیر ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکتی:وزیراعلیٰ پنجاب

بھاجپا اتحادی پارٹی کے بغیر ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکتی:وزیراعلیٰ پنجاب

Sun, 22 Nov 2020 19:56:51    S.O. News Service

چندی گڑھ، 22 /نومبر (آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی کا ریاست میں کوئی وجود نہیں ہے اور وہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اتحادی پارٹی کے بغیر ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکے گی۔

یہاں ایک نجی ٹی وی چینل کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ریاست کی 117 ممبر اسمبلی کی سیٹیوں پر انتخاب لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم بی جے پی اتحادی پارٹی کے بغیر ایک بھی نشست نہیں جیت سکتی تھی۔اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چوگھ نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی پنجاب کی 117 اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لئے جنگی بنیادوں پر  تیاری کر رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ دو ماہ قبل بی جے پی کی پرانی حلیف شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے مرکز کے زرعی قوانین کے حوالے سے این ڈی اے سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ بی جے پی-اکالی دل اتحاد کے دوران سیٹ شیئرنگ فارمولے کے تحت بی جے پی نے پنجاب میں 13 لوک سبھا میں سے تین اور دیگر نشستوں پر شرومنی اکالی دل کے امیدوار کھڑے ہوتے تھے۔


Share: